الکفیل آٹو ورکشاپ کی تعمیر آخری مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کی طرف سے تعمیر ہونے والی الکفیل آٹو ورکشاپ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور اس وقت ورکشاپ کے بلاک(A) کا (80%)،بلاک (C) کا (90%) جب کہ بلاک (D) اور بلاک (E ) کا (75%)"کا تعمیری اور ٹیکنیکل کام مکمل ہو گیا ہے.

بلاک (B) اورپٹرول پمپ کا تعمیری کام مکمل ہو چکا ہے اور اس حصے سے عملی طور پر استفادہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ بلاکس پر مشتمل اس آٹو ورکشاپ کے لیے (72,125م2) رقبہ مختص کیا گیا ہے کہ جس میں سے (42,000 م2) رقبہ پر ورکشاپ کی عمارت ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: