روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے ہاتھوں سے بنا مزار سید محمد(ع) کا دروازہ زائرین کے استقبال کے لیے ہاتھ کھولے کھڑا ہے...

جولائی 2016 ء میں جناب سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے مزار پر دسیوں خود کش دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دیگر نقصانات کے علاوہ مزار کا مین دروازہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے نیا دروازہ بنانے اور اسے نصب کرنے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی اور آج قیمتی لکڑی اور بیش قیمت اجزاء سے بنا یہ دروازہ اپنے دونوں ہاتھ کھولے ہوئے زائرین کا استقبال کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ کے شعبہ میں بنائے گئے اس دروازہ کو نصب کرنے کے بعد آج اس کے افتتاح کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں مراجع عظام کے نمائندوں اور بلد شہر کی نامور علمی، ثقافتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد مزار کے اداری انچارج الحاج عباس عبد علی ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے جناب علی صفار اور چند دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس ہدیہ کےپیش کیے جانے پہ شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: