تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے صحن کے فرش پر سنگ مرمر کی تنصیب شروع

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فرش پر نئے سنگ مرمر کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلہ میں سب سے پہلے ضریح مبارک والی عمارت کے فرش کو نئے دیدہ زیب سنگ مرمر سے مزین کیا گیا بلکہ ہمارے ایمان کے مطابق اس سنگ مرمر نے روضہ مبارک میں نصب ہو کر خود کو زینت بخشی۔

اس منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں روضہ مبارک کے صحن کے فرش پر سنگ مرمر کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کا آغاز صحن کے گرد پھیلے ہوئے محراب نما ایوانوں سے کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے ایوانوں کے فرش اور دیواروں کے نچلے حصے میں سنگ مرمر کی تنصیب کے بعد صحن کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور زائرین کی آمد و رفت کو متاثر کیے بغیر یکے بعد دیگرے ہر ہر حصہ میں سنگ مرمر کا فرش لگایا جائے گا۔

سنگ مرمر کے فرش کے منصوبہ کے حالیہ کاموں کو آپ بھی زیر نظر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: