روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے مقام امام زمانہ(عج) کے ساتھ دریا پر ایک نئے پل کی تعمیر

کربلائے معلیٰ میں واقع امام زمانہ علیہ السلام اہم دینی مقامات میں سے ایک ہے اس کی اہمیت صرف زائرین کی وجہ سے نہیں بلکہ دینی اور نظریاتی حوالے سے بھی یہ مقام بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مقام اس ہستی سے منسوب ہے جس کا انتظار نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب عالم کے ماننے والے مختلف عناوین کے تحت کر رہے ہیں۔

یہ مقام اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام ہے اور کربلا کے داخل ہوتے ہی نہرِ فرات کے بائیں کنارے واقع ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس مقام کی تعمیر نو، ترقی اور توسیع کا کام شروع کر رکھا ہے۔ مقام کے توسیعی منصوبے میں مقام کے ساتھ ہی دریا کے دونوں کناروں کو ملانے والے ایک نئے پل کی تعمیر بھی شامل ہے جس پر حال ہی میں کام شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ موجودہ پل پرانا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے اور خصوصا مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کے لیے ناکافی ہے۔ یہ پل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی تعمیر کیا جا رہا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: