مقام امام مہدی ( عجل الله تعالى فرجه الشريف) سے ملحقہ پل اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں

مقام امام مہدی ( عجل الله تعالى فرجه الشريف) سے ملحقہ پل اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ مقام امام مہدی علیہ السلام کی تعمیر و توسیع کا کام بھی روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جاری تعمیر اور توسیعی منصوبوں کا حصہ ہے۔ مذکورہ پل جو کہ دریا کے دونوں کناروں کو ملاتا ہے کی تعمیر بھی اسی منصوبے کے تحت کی جا رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈیپارٹمنٹ آف انجینرنگ پروجیکٹس کے انچارج انجئنیر ضياء مجيد الصائغ نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا تمام تر کام انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ اس پل کی تعمیر کے لئے پہلے پلرز بنائے گئے اور پھر ان پلرز کو کنکریٹڈ آرکس کے ذریعے ملا دیا گیا۔ اس پل کی چوڑائی 7 میٹر اور لمبائی 22 میٹر ہے اور اس پل کو زائرین گی آمدورفت میں سہولت اور آسانی کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ کیونکہ موجودہ پل پرانا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے اور خصوصا مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کے لیے ناکافی ہے۔


یہ مقام اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام ہے اور کربلا کے داخل ہوتے ہی نہرِ فرات کے بائیں کنارے واقع ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس مقام کی تعمیر نو، ترقی اور توسیع کا کام شروع کر رکھا ہے۔

اس منصوبے میں پہلے نہر پر کنکریٹڈ چھت ڈالی گئی اور پھر اس چھت اور اس سے ملحقہ زمین پر مردوں کے لیے تین 310 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہال اور 150 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل اداری دفاتر پر مشتمل ہال کی بنیاد رکھی گئی اور کنکریٹڈ ستونوں کی تعمیر کے بعد ان پہ عمارت کی چھت ڈال دی گئی ھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: