الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

الکفیل یونیورسٹی کے ایجوکیشنل کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ ایجوکیشنل کمپلیکس نجف اشرف میں زیر تعمیر ہے۔ اس کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا کام منصوبے کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جا چکا ہے اور اس کی تکمیل کا تمام تر کریڈٹ تعمیرساز کمپنی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ اور منٹینسس ڈیپارٹمنٹ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دوسرے ڈپارٹمنٹس کوجاتا ہے۔ جن کی کاوشوں کی وجہ سے یہ کام مقررہ وقت پر مکمل کر لیا گیا ہے۔

انجینئر ضیاء مجید السائغ نے اب تک ہونے والے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: یہ کام الکفیل یونیورسٹی کےپروجیکٹ میں شامل ہے۔ اس تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے میں تین فیکلیٹیز فارمیسی ، ڈینٹسری اور کمپیوٹر کی تعمیر شامل ہے۔ ہر فیکلٹی پندرہ سو مربع میٹر پر محیط اور چار فلورز پر مشتمل ہے۔ ان فیکلٹیز کی تعمیر کا کام وزارت اعلی تعلیم اور سائنٹیفک ریسرچ عراق کے مقرر کردہ معیار اور قواعدوضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔

ان فیکلٹیز کی تعمیر تعلیمی اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے اور ہر فیکلٹی میں کلاس رومز، لائبریریز، لیبارٹریز، میٹنگ ہال، کیفیٹیریا اور ایڈمنسٹریشن بلاک تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر فیکلٹی بجلی ،ٹیلی کمیونیکیشن اور نگرانی کے جدید نظام سے آراستہ ہے۔ ہر فیکلٹی کے لئے علیحدہ گیراج اور بڑے بڑے سرسبزوشاداب لانز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

خدا کے فضل و کرم سے تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ فارمیسی فیکلٹی کی تعمیر کا 80 فیصد کا مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ ڈنٹیسٹری کی تعمیر کا 60 فیصد اور کمپیوٹر کالج کی تعمیر کا 40 فیصد کام کیا جاچکا ہے۔ انشاءاللہ یہ پراجیکٹ اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا اور چھٹیوں کے بعد یہ فیکلٹیز اپنا کام شروع کر دیں گی۔

انجینئر مجید نے کہا اس پروجیکٹ کی تکمیل سے درج ذیل مقاصد کا حصول ممکن ہو گا۔

یہاں کے لوگوں کی توجہ اور دلچسپی حاصل کرنا اور انہیں اس کمپلیکس کی جانب راغب کرنا۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی ماحول کی فراہمی۔

روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا۔

پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کا بوجھ کم کرناا۔

تعلیمی میدان میں ہونے والی جدید نظریاتی اور تحقیقی پیشرفت اور ترقی سے باخبر رہنا اور اور تعلیمی نظام کو اس سے ہم آہنگ کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: