روضہ مبارک حضرت (ع) کے انجینئرنگ اینڈ منٹینسس ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک کے صحن میں پرانی کھڑکیوں کو ہٹا کر نئی کھڑکیوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیکنیکل انجینئرنگ اینڈ منٹینسس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک کے صحن میں موجود پرانی کھڑکیوں کو ہٹا کر نہیں کھڑکیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ روضہ مبارک میں لگائی جانے والی نئی کھڑکیاں روضہ مبارک کی تزئین و آرائش سے ہم آہنگ اور روضہ مبارک کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافے کا باعث ہیں۔

انجینئرنگ اینڈ منٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر عباس حسن موسی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا یہ کھڑکیاں مکمل طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ورکشاپ میں تیار کی گئی ہیں اورنہایت اعلی معیار کی حامل ہیں۔ نصب کی جانے والی نئی کھڑکیاں محرابی شکل کی ہیں اور ان پر لکڑی کے کام سے نہایت عمدہ اور خوبصورت جیومٹریکل ڈیزائننگ کی گئی ہے۔ ہر کھڑکی کے وسط میں ایک دائرہ ہے جس پر یا قمر بنی ہاشم تحریر ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا انجینئرنگ اینڈ منٹینسس ڈیپارٹمنٹ نہایت اہم شعبہ ہے۔ اس شعبے کے تحت بہت سی ڈویژنز، یونٹس اور ورکشاپس کام کر رہی ہیں۔ شعبے کا تکنیکی اور فنی عملہ زائرین کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات فنی اور تکنیکی کاموں میں مصروف ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: