روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العیمد یونیورسٹی میں طالبات کے بورڈنگ کمپلیکس کے پہلے فلور کی تکمیل کے بعد دوسرے فلور کی تعمیر کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ بورڈنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ منٹینس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔
انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئرعباس احمد موسی نے کام کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: یہ کمپلیکس 1113 مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔کمپلیکس کا بنیادی ڈھانچہ سٹیل سے بنایا گیا ہے۔جب کہ دیواروں پر پلستر اور سرامک ٹائلز لگائی جائیں گی۔کمپلیکس کے فرش پر بھی سرامک ٹائلز لگائی جائیں گی جبکہ چھتوں کے اندرونی جانب خاص مٹیریل سے سیلنگ کی جائے گی۔کمپلیکس میں لکڑی کے دروازے اور ایلمونیم کی کھڑکیاں لگائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کمپلیکس کی تعمیر جدید فنی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ یہ کمپلیکس 36 کمروں، دولانڈریز، 2 کوکنگ رومز اور ایک سینیٹری کمپلیکس پر مشتمل ہے۔
اس کمپلیکس میں بجلی، پانی اور سیوریج کا جدید ترین نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ نگرانی کے نظام کےلیے جدید کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ کمپلیکس میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے اور سیکنڈ فلور کی تعمیر کا 60 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔