روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں سنگ مرمر کے نئے فرش کے منصوبہ کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کو اونچا کرنے، ایوانوں کے برابر لانے اور وہاں نئے سنگ مرمر کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، اسی حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے انچارج مجید صائغ نے بتایا ہے کہ اس منصوبہ کے پہلے حصہ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو باب امام علی ھادی علیہ السلام اور باب فرات کے درمیانی حصہ پر مشتمل ہے اس حصہ میں بنیادی کاموں کی تکمیل کے بعد فرش پر قدرتی سنگ مرمر کی ٹائلیں بھی لگا دی گئی ہیں۔

سنگ مرمر کی تنصیب سے پہلے پرانے سنگ مرمر اور اس کے نیچے قدیم کنکریٹ کو ہٹایا گیا اور وہاں مختلف تعمیراتی مواد کا استعمال کر کے زمین کو کنکریٹڈ فرش کے لیے تیار کیا گیا۔ جس کے بعد لوہے کا جال بچھا کر وہاں کنکریٹڈ فرش تعمیر کیا گیا اور آج اس کنکریٹڈ فرش کے اوپر سنگ مرمر کی ٹائلز کی تنصیب کا کام مکمل کر دیا گیا۔

چار سنٹی میٹر موٹے قدرتی سنگ مرمر کو بیرون ملک سے لایا گیا ہے اور اس کے دیدہ زیب رنگوں کا انتخاب روضہ مبارک کی عمارت اور ڈیزائن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے پرانے سنگ مرمر کو نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا اور صدامی و بعثی حکومت کے دوران عدم توجہی بلکہ جان بوجھ کر ضرر پہنچانے کے نتیجہ میں فرش اور سنگ مرمر بہت سی جگہ سے خراب ہو چکا تھا جس کی تبدیلی کی اشد ضرورت تھی لہٰذا روضہ مبارک کی تعمیر و توسیع کے منصوبہ میں نئی فرش کی تعمیر اور اسے ایوانوں کی سطح کے برابر کرنے کے منصوبے کو بھی شامل کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: