روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کا الکفیل یونیورسٹی پروجیکٹ نجف اشرف کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے الکفیل یونیورسٹی پروجیکٹ نجف اشرف کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کے دوران روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران، مختلف شعبہ جات کے انچارج اور یونیورسٹی کے صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دورے کا مقصد اس پروجیکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت خصوصا فیکلٹی آف فارمیسی پر جاری کام کا جائزہ لینا تھا۔ کیونکہ فیکلٹی آف فارمیسی کے سٹوڈنٹ اور ٹیچنگ سٹاف کو اس اکیڈمک سال کے دوسرے سمسٹر کے آغاز پر پرانی بلڈنگ سے نئی بلڈنگ منتقل کیا جارہا ہے۔

انسپکشن کے دوران جناب علامہ سید احمد صافی نے کہا: میں اپنے ان تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بہت ساری مشکلات کے باوجود اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھا۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہاں آنے والے طالب علموں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آئے گا اور میں پر امید ہوں کہ یہاں آنے والے طالب علم حصول تعلیم میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دوسرے کالجز بھی اگلے سال اپنے تعلیمی سیشنز کا آغاز کرتے ہوئے کام شروع کردیں۔

ڈاکٹر نوارس الدھان یونیورسٹی کے صدر ہیں، نے کہا: یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے، اسے عصر حاضر کی علمی اور سائنسی پیشرفت و ترقی سے ہم آہنگ کرنے اور ایک ایسا معیاری تعلیمی ادارہ بنانے جو کہ آنے والے وقتوں میں اپنے مثالی کام اور طالبعلموں کے بہترین تحقیقی معیار اور اکیڈمیک لیولز کی عکاسی کرے گا روضہ مبارک کی کوششوں کی بدولت ہے۔

روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے انچارج انجینئر ضیا مجید صائغ نے یہاں ہونے والے تکنیکی اور تعمیری کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر میں تمام تر بین الاقوامی معیارات اور خصوصیات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

انجینئر فراس عباس حمزة ہیڈ آف کمیونیکیشن ڈویژن نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو فنی اور تکنیکی اعتبار سے جدید ترین سسٹمز سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے جن میں کمیونیکیشن، ساؤنڈ، نگرانی اور جدید ترین سپورٹ سسٹمز شامل ہیں۔

واضح رہے فیکلٹی آف فارمیسی الکفیل یونیورسٹی سے منسلک کالج ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرتحت ہے۔ یہ فیکلٹی آف فارمیسی نجف اشرف میں زیر تعمیرالکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کا حصہ ہے۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: