میسان کے قرآنی ادارے ’’رابطہ قرآن‘‘کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری منصوبوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ محافل قرآن انسٹی ٹیوٹ کے جاری منصوبے عرش التلاوة کے تحت ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں۔
اس ہفتے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے میسان کے قرآنی ادارے ’’رابطہ قرآن‘‘ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں تلاوت قرآن پاک کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
اس ہفتہ وار محفل قرآن میں جن قاری حضرات نےقرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا درج ذیل ہیں۔

قاری علی الساعدی کہ جن کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہے۔

قاری احمد راضی سالم اور قاری علی محمد کہ جن کا تعلق نیشنل پروجیکٹ فار قرآن ریڈرز امیر القراء سے ہے۔

قاری عبدالخالق اسعد کہ جن کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے پروفیشنل کورس سے ہے۔

اس محفل قرآن زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کاشرف حاصل کیا اور قاریان قرآن کو خوبصورت تلاوت قرآن پاک پیش کرنے پر داد تحسین پیش کی۔

واضح رہے کہ تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے یہ ہفتہ وار محافل قرآن کربلا ٹی وی سے براہ راست نشر کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: