روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے خدماتی منصوبوں کے ضمن میں 20 واٹر فلٹریشن اسٹیشنز عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کئی رفاہی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن کا براہ راست تعلق عراقی عوام کی فلاح و بہبود سے ہے تاکہ لوگوں کی روزمرہ مشکلات کو کم کرتے ہوئے ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔

۔پانی کی قلت پر قابو پاتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی انہی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مختلف مقامات پر 20 واٹرفلٹریشن سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان واٹرفلٹریشن سٹیشنز سے ہر روز زائرین کے علاوہ لاکھوں لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم ہوتا ھے۔

یہ واٹر فلٹریشن اسٹیشنز کربلا، اس کے نواحی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ان اسٹیشنز کی پیداواری صلاحیت 73000لیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش 3لاکھ 23 ہزار لیٹر ہے.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ ان اسٹیشنز کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دیتا ہے اور کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ماہرین اس خلل کو دور کرنے کے لیے فوری اور مناسب اقدامات کرتے ہیں۔

جامع فیلڈ سرویز کے بعد ان مقامات پر سیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ماہرین اور ٹیکنیکل سٹاف نے مشینوں اور پمپس کی خریداری سے لے کر ان کی تنصیب اور سٹیشنز کی تعمیر کے تمام مراحل بغیر کسی بیرونی مدد کے بخوبی سرانجام دیے ہیں۔ یہ واٹر سٹیشن درج ذیل مقامات پر بنائی گئی ہے بنائے گئے ہیں۔

مزار ابن الحمزة/ باب الخان، وقرية الرزّازة، ومزار ردّ الشمس، ومضيف العتبة العبّاسية المقدّسة لخدمة الزائرين على طريق (النجف-كربلاء)، وموكب العتبتين المقدّستين لخدمة الزائرين على طريق (النجف-كربلاء) أيضاً، وفي محافظة البصرة وذي قار وآمرلي والنخيب، فضلاً عن خمس محطّاتٍ داخل مركز مدينة كربلاء المقدّسة، ومحطّة زوّد بها مخبزُ الحشد في حيّ الملحق في محافظة كربلاء، ومحطّةٌ في قرية جرف البو عامر في قضاء الهنديّة، هذا بالإضافة الى المحطّة الرئيسيّة للعتبة العبّاسية المقدّسة"۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: