دریائے فرات میں پانی کی مسلسل کم ہوتی سطح اور زراعت کے لیے دریا کا پانی ناکافی ہونے کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے یہ منصوبہ شروع کیا تھا جس میں کربلا کے زیر زمین پانی کے ادارے کے تعاون سے ابتدائی طور پر 50ٹیوب ویل لگائے گئے اور زیر زمین پانی کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں سے دریا کے پانی کے متبادل کے طور پر زراعت کے لیے کامیابی سے استعمال کیا گیا۔
واضح رہے عراق میں دریائے فرات اور دجلہ میں پانی کی کمی کے بعد عراق میں پہلی مرتبہ آبپاشی کے اس طریقہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے متعارف کروایا ہے اور اس سے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس بارے میں دستاویزي فلم دیکھنے کے لیے اس لنک کو استعمال کیا جا کتا ہے:
https://alkafeel.net/videos/watch?key=41beaec5