روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے نجف اشرف میں قائم ذیلی ادارے اسلامک سنٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور اس وقت وہاں بجلی اور پانی کی وائرنگ کا کام جاری ہے جس کے بعد جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
890مربع میٹر رقبہ پر سنٹر کی 8منزلہ عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ عراقی کمپنی "شركةُ أنوار الحضر للمقاولات العامّة المحدودة" کے پاس ہے جبکہ منصوبے کی نگرانی روضہ مبارک کے انجینیئرنگ سیکشن کی طرف سے کی جا رہی ہے۔
اسلامک سنٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے موجودہ تعمیری مراحل کو ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے اور مزید معلومات کے لیے اس لنک سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://www.iicss.iq