روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ سے متصل سڑک شارع قبلہ زائرین کی آمدورفت کے باعث مصروف ترین اور اہم ترین راستہ ہے اور مخصوص زیارات کے ایام میں یہاں زائرین کی نقل و حرکت بہت بڑھ جاتی ہے۔
زائرین کی خدمت اور سہولت کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجنیئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہاں یہ ایک جدید ترین سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کی جا رہی ہے اور کمپلیکس کی تعمیر کا کام اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ یہ سینیٹری کمپلیکس تین سو مربع میٹر پر محیط اور چار فلورز پر مشتمل ہو گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجنیئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: شارع القبلہ پر جدید ترین سینیٹری کمپلیکس کی تعمیر کا کام ابتدائی مراحل میں ہے۔ یہ کمپلیکس چار فلورزپر مشتمل ہو گا اور ہر فلور سو ٹوائلٹ یونٹس اور وضو خانوں پر مشتمل ہو گا جن میں سے 60 یونٹس خواتین کے لیے لئے مختص کردہ حصے میں اور چالیس یونٹ مرد حضرات کے لیے مختص کردہ حصے میں ہوں گے جبکہ چوتھے فلور کو سٹوریج اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سینیٹری کمپلیکس میں فائر، الارم، بجلی، پانی، سیوریج اور نگرانی کے جدید ترین نظام بھی ہوں گے۔ زائرین کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر سینٹری کمپلیکس میں دو برقی سیڑھیاں بھی نصب کی جائیں گی۔ کمپلیکس کی تعمیر کا کام اسٹیل سٹرکچر کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔