روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کربلا کے صحرائی علاقے کو سرسبز و شاداب نخلستان میں تبدیل کرنے کے لئے ایک اسٹریٹجک ملٹی بینیفٹ پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اس صحرائی علاقے میں زرعی، صنعتی (غذائی صنعت) اور تفریحی پہلووں پر کام کیا جائے گا اور زیر زمین آبی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے 760 دونم یعنی (1.900.000) مربع میٹر صحرائی زمین کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے اہداف اور مقاصد درج ذیل ہیں۔
نمبر1 :صحرائی زمینوں کو زرعی زمینوں میں تبدیل کرتے ہوئے کربلا میں زراعت اور غذائی صنعت کو فروغ دینا۔
نمبر2 : اس منصوبے کے ذریعے مٹی اور دھول کے طوفانوں کو قدرتی طور پر روکنا۔
نمبر3 : روزگار کے بہتر اور نئے مواقع مہیا کرنا۔
نمبر4 : مقامی مارکیٹ میں معیاری اور مختلف اقسام کی زرعی مصنوعات، سبزیاں اور پھل فراہم کرنا۔
نمبر5 : زرعی اور صنعتی میدان میں افرادی مہارت اور صلاحیتوں کو فروغ دینا۔
نمبر6 : زیرزمین آبی وسائل کا بہتر انداز میں استعمال۔
نمبر7 : مختلف اقسام کے نایاب پھلوں کی کاشت۔
نمبر8 : جدید زرعی اور صنعتی طریقہ کار کو متعارف کروانا اور استفادہ حاصل کرنا۔
نمبر 9 : نایاب اقسام کی فصلوں اور پودوں کے لیے نرسریز تیار کرنا۔
نمبر10: تفریحی مقامات کا قیام۔
نمبر11 : اس پراجیکٹ کے ذریعے معا شی اہداف کے حصول کے لئے منصوبہ سازی کرنا۔
نمبر12: ریسرچرز اور سائنسدانوں کو زرعی میدان میں تحقیق کے بہتر مواقع مہیا کرنا۔