روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نےحضرت أثيب اليمانيّ المعروف صافي صفا کےمزار مبارک میں ضریح کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی السقاء ورکشاپ کے ماہرین اور ہنرمندوں نے حضرت أثيب اليمانيّ المعروف صافي صفا (رضي الله عنه) کے مزار مبارک کی ضریح کی تیاری اور نجف اشرف منتقلی کے بعد ضریح مبارک کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔
اس کام کے نگران انجینئر علي سلّوم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ضریح مبارک کی تنصیب کا کام السقاء ورکشاپ کی کارپینٹری یونٹ کے تکنیکی ماہرین اور ہنرمند سرانجام دے رہے ہیں۔ ضریح مبارک کے مختلف حصوں کی تنصیب سے پہلے فرش کی تیاری اور دیگر تکنیکی کام اور پیمائشیں کی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی تکنیکی غلطی کے بغیر ضریح مبارک کی تنصیب کا کام آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضریح کی تنصیب انتہائی مہارت سے فنی و تکنیکی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ تمام تیارشدہ حصوں کوان کے وزن اور سائز کا خیال رکھتے ہوئے جوڑنا، انہیں انسٹال کرنا، کالمز سے ملانا اور باقی کام کرنا فنی و تکنیکی لحاظ سے ایک پیچیدہ، توجہ طلب اور مہارت کا کام ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: