جناب صافی صفا رضی اللہ تعالی عنہ کی ضریح کے چوبی فریم پرمعدنی اجزاء کی تنصیب اور فکسنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ضریح سازی و ابواب کے سربراہ جناب ناظم الغرابی نے بتایا ہے کہ جناب صافی صفا رضی اللہ تعالی عنہ کی ضریح کے چوبی فریم پرمعدنی اجزاء کی تنصیب اور فکسنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ضریح کے چاروں ستونوں پر چاندی کی پلیٹیں نصب کی جارہی ہیں جن پر اسلامی و نباتی نقش ونگار انتہائی مہارت کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ ہر ستون پر نصب کی گئی چاندی کی پلیٹ کی اونچائی 180 سینٹی میٹر، چوڑائی 8 سینٹی میٹر اور وزن چار کلو گرام ہے۔
اس کے علاوہ ضریح کی جالیوں کے ستونوں پر بھی چاندی کے اجزاء نصب کیے جا رہے ہیں اور ان ستونوں کی تعداد 14 ہے۔
یہ ضریح 13 جالیوں(الدهنات) اور ایک دروازے پر مشتمل ہے اور اب تک ان میں سے چار جالیوں (الدهنات) کی فکسنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ ہر جالی کا سائز اپنے فریم کے ہمراہ 82سم × 175سم) ہے اور ہر جالی دار حصہ 8 عمودی اور 19 افقی لائنوں پر مشتمل ہے۔ ہر جالی کو تیار کرنے کے لئے 331 ساکٹ(زبانہ)، 152 کروں اور 54 نصف کروں کو استعمال کیا گیا ہے۔
اسی طرح سے ضریح کے فریم کے زمین سے منسلک حصے کے نیچے اطالوی سنگ مرمر کے حصے (الشذر وان) بھی نصب کیے جا رہے ہیں کہ جن کی تعداد 14 ہے اور ہر حصہ(100سم) یا (111سم) لمبا اور 25 سینٹی میٹر اونچا ہے۔
سید الغرابی نے مزید کہا کہ یہ ضریح اپنے ڈیزائن، نقش ونگا،ر مضبوطی معیار اور فنی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے اور اسے ضریح ساز ورکشاپ کے ماہرین اور کاریگروں نے نہایت محنت اور مہارت سے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: