جناب صافی صفا رضی اللہ تعالی عنہ کی ضریح مبارک پر نصب قرآن پٹی ایک انمول شاہکار ہے۔

جناب صافی صفا رضی اللہ تعالی عنہ کی ضریح کے مختلف حصوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور حال ہی میں ضریح کے بالائی حصے پر قرآنی آیات پر مشتمل معدنی پٹی نصب کی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے سربراہ سید ناظم الغربی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تانبے سے بنی اس معدنی پٹی پر سورۃ النباء کی آیات کندہ ہیں جنھیں معروف خطاط ڈاکٹر روضان بهيّة نے خط ثلث مرکب میں لکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قرآنی آیات والی اس معدنی پٹی کی اونچائی19 سینٹی میٹر لمبائی (4.93سم × 3.82سم) اور موٹائی 7 ملی میٹر ہے۔ یہ پٹی ضریح مبارک کے بالائی حصے پر چاروں اطراف میں نصب کی گئی ہے اور اس پرقرآنی آیات کو خالص سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے جبکہ باقی پٹی نیلے رنگ کی مینا سے پا لش کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: