روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس اور انجیئرنگ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرم مطہر کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب انجینیئر سامرعباس الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی ڈیزائننگ اور تیاری کا تمام تر کام مکمل طور پر روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے جبکہ سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی تنصیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کی ہے۔

یہ گیٹ اورسٹیل فینس نہایت مضبوط اور دیدہ زیب ہیں اور روضہ مبارک کے ڈیزائن اور تزئین و آرائش سے ہم آہنگ ہے اور روضہ مبارک کے تعمیراتی حسن میں اضافے کا باعث ہوگی۔

سٹیل فینس کی لمبائی 36 میٹر اور اونچائی دو میٹر ہے جبکہ اس سے منسلک سلائیڈنگ گیٹ 12 میٹر لمبا اور دو میٹراونچا ہے۔

یہ سٹیل فینس نہایت مضبوط اور پختہ رنگوں کی ہے جو کہ آب و ہوا اور موسمی تغیرات سے متاثر نہیں ہوتی۔

سٹیل فینس کی تنصیب کے لیے ایک میٹر گہری کنکریٹڈ بنیاد بنائی گئی ہے۔

باب قبلہ اور سٹیل فینس کے درمیان چار میٹر کا فاصلہ ہے جس سے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت اور روانی ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ کام پہلے سے مرتب کردہ منصوبے کے مطابق کیا جا رہا ہے جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام داخلی راستوں پر پر سلائڈنگ گیٹس اور سٹیل فینس کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر باب قبلہ کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر اس کام کا آغاز باب قبلہ سے کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: