ضرورت مند خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبے باب الحوائج کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی سماوہ یونٹ نے مثنی گورنیٹ میں مستحق اور چیہ منصوبہ کمپین کے ضمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔

سماوہ یونٹ کے سربراہ جناب سيّد جابر فضالة نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : باب الحوائج ریزیڈنشل کمپلیکس ضرورت مند اور غریب خاندانوں کو باوقار رہائش فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اور اس کی علاقائی یونٹس کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کی جانے والی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور پانچ ہزار مربع میٹر رقبے پر 24 رہائشی مکانات، مسجد، پارک اور دیگر سروسز یونٹس کی تعمیر کی جائے گی۔ انشاءاللہ مقررہ مدت میں پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے آغاز سے پہلے متعلقہ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ سے زمین کی منظوری حاصل کی گئی گئی تھی اور بہت جلد یہ منصوبہ ضرورت مند خاندانوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب بنے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: