مختلف یونیورسٹیوں کے 50 پروفیسرز اور اساتذہ پر مشتمل وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مختلف منصوبوں کا دورہ

ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور تدریسی عملے پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شہری اور صنعتی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو بے حد سراہا ہے اور ملک کو ترقی، خوشحالی اور خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار دار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وفد نے قومی صنعت اور قومی پیداواری صلاحیت کی ترقی و بحالی، مقامی افرادی ٹیلنٹ اورصلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے مناسب سائنسی و تحقیقی ماحول فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ان کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ان خیالات کا اظہار وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کے دورے کے بعد کیا گیا۔ اس وفد کی میزبانی کے فرائض روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنزڈویژن کے سربراہ پروفیسر خالد مہر نے ادا کئے۔ انہوں نے اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے الکفیل نیٹورک سے کہا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بیرونی ماحول اور معاشرے سے بہتر رابطہ سازی کے لئے عراق کے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے تدریسی عملے پر مشتمل وفود کو دورہ جاتی دعوتوں پر بلانا ہمارے منصوبوں میں شامل ہے اور اس ضمن میں بغداد، بابل، کالج آف امام موسی کاظم علیہ السلام، الفارابی یونیورسٹی اور الکوت یونیورسٹی کے 50 پروفیسرز اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تشکیل دیا تھا۔ وفد کو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ الکفیل میوزیم، الجود کمپنی، الکفیل پرنٹنگ پریس، الکفیل کمپنی فارمنرل واٹر، الکفیل ٹیکنیکل گیراج، الکفیل گروپ ااف نرسریز اور شہر امام حسین علیہ السلام کا دورہ بھی کروایا گیا۔

واضح رہے ہے کہ تعلیمی اداروں کے وفود کا استقبال کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشنل پروجیکٹس کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور علمی شخصیات و اداروں کے مابین مستحکم روابط کا قیام ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: