جناب صافی صفا(رض) کے صندوق قبر کی تنصیب کے لیے تمام بنیادی امور کو مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے عملے نے جناب صافی صفا رضی اللہ تعالی عنہ کے صندوق قبر کی تنصیب کے لیے تمام بنیادی اور تمہیدی امور کو مکمل کر لیا ہے جن میں میں ضریح کے اندرونی و بیرونی اطراف اور چھت میں معدنی و چوبی اجزاء اور دیگر نقش ونگار نصب کرنا شامل ہیں۔
ضریح کے اندرونی حصہ میں خاص قسم کے اطالوی سنگ مرمر کو لگانے کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ یہ سنگ مرمر قدرتی رنگوں رنگوں پر مشتمل ہے اور اپنی پائیداری اور مضبوطی کے حوالے سے جانا جاتا ہے جو کہ موسمی تغیرات سے بھی متاثر نہیں ہوتا۔ ضریح کے اندرونی جانب لگائے جانے والے سنگ مرمر کی موٹائی 4 سیٹی میٹر ہے جسے (467 × 355) سینٹی میٹر رقبے پر لگایا گیا ہے۔
اسی طرح سے ضریح کے فریم کے زمین سے منسلک حصے کے نیچے اطالوی سنگ مرمر کے حصے (الشذر وان) بھی نصب کیے جا چکے ہیں کہ جن کی تعداد 14 ہے اور ہر حصہ(100سم) یا (111سم) لمبا اور 25 سینٹی میٹر اونچا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: