چھوٹے ترین وائرس کی موجودگی اور تشخیص بھی الکفیل ہسپتال میں ممکن ہے

خون کے مختلف تجزیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل (Abbott Real Time PCR) امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظورکردہ جدید ترین مشین ہے جو کہ خون میں پائے جانے والے چھوٹے سے چھوٹے وائرس کی موجودگی اور تشخیص کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں یہ جدید ترین سہولت میسر ہے اور الکفیل ہسپتال کا پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ جدیدترین ٹیکنالوجی اور پیتھولوجیکل آلات پر مشتمل اس مشین کے ذریعے جدید طبی سہولیات اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ڈاکٹر زینب الابراہیمی نے اپنے ایک گزشتہ انٹرویو میں اس جدید مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ الکفیل ہسپتال نے عراق میں پہلی مرتبہ یہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے اور یہ مشین الکفیل ہسپتال کے پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ طبی خدمات اور سہولیات میں ایک جدید اور معیاری تبدیلی ہے کیونکہ یہ آلہ خون میں موجود چھوٹے سے چھوٹے وائرس کی موجودگی اور تشخیص کے لئے سب سے زیادہموئژ اور قابل بھروسہ ہے۔

اس آلے کے ذریعے خون کے درج ذیل تجزیے کیے جاتے ہیں۔

وائرل لوڈ (ہیپاٹائٹس بی) تجزیہ

وائرل لوڈ (ہیپاٹائٹس سی) تجزیہ

سی (جینو ٹائپنگ) وائرل ہیپاٹائٹس تجزیہ

پلمونری تپ دق تجزیہ (تپ دق)

ایچ آئی وی تجزیہ

ہائی رسک ہیومین پیپیلوما وائرس (High Risk Human Papilloma Virus) تجزیہ

سی ایم وی (CMV) تجزیہ

ای بی وی (EBV) تجزیہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ مارکیٹ میں موجود تمام آلات کی نسبت زیادہ موثر اور قابل بھروسہ ہے جو کہ ھپٹائٹس کی تشخیص، بیماری کی مانیٹرنگ اور مرض کی شدت جانچنے کے لیےرہنمائی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: