العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (میرا وطن عراق ) کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے عملیات الفرات الأوسط کی سربراہی میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (عراق میرا وطن) کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا مقصد النخیب کی جانب وسیع صحرائی علاقے میں دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور باقیات کو تلاش کرنا، انھیں ختم کرنا اور ملکی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

اسکواڈ کی دوسری بریگیڈ کے کمانڈر، نجم عبد اللہ نے مرکزی میڈیا کو بتایا: "اس کارروائی میں کئی دوسری بریگیڈ ز، رجمنٹس ، معاون فورسز اور العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کے باقی ڈویژن شرکت کر رہے ہیں"۔

انھوں نے مزید کہا: " سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (عراق میرا وطن) میں شریک اسکواڈ اور فورسز مختلف ہلکے ، درمیانے اور بھاری ہتھیاروں، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون کے ساتھ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: