العباس فائٹنگ اسکواڈ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن "عراق کے ہیروز" کے دوران 1750 مربع کلومیٹر صحرا کا معائنہ کرے گا  

العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن "عراق کے ہیروز" کے پہلے مرحلے میں حصہ لیتے ہوئے اپنی کاروائیوں کا آغاز دے کر دیا ہے۔ پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کو (1750) کلومیٹر صحرائی علاقے کی تلاشی اور کلیئرنس کی ذمہ داری دی گئی ہے اور سکواڈ کے جوان عزم و استقامت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔
پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کے انچارج سید حیدر الموسوی نے مرکزی میڈیا کو بتایا کہ پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ 26 وفاقی پولیس کے بریگیڈ 16 کے ہمراہ ضلع نخیب سے الباج کی جانب 70 کلومیٹر تک اور صحرا کے اندر25 کلومیٹرعلاقے کی تلاشی لیتے ہوئے کلیئر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا مقصد النخیب کی جانب وسیع صحرائی علاقے میں دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور باقیات کو تلاش کرنا، انھیں ختم کرنا اور ملکی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ سکواڈ کی فورسز نے کل صبح النخیب کی طرف وسیع صحرائی علاقے کی تلاشی اور اسے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے عملیات الفرات الأوسط کی سربراہی میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (عراق میرا وطن) کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: