الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 60 سالہ خاتون کے چہرے پر موجود ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نےکرکوک گورنیٹ سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون کے چہرے پر موجود ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے ہسپتال میں موجود جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کو نہایت اہم قرار دیا کہ جس کی بدولت انتہائی پیچیدہ آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
الکفیل ہسپتال میں فیشل سرجری کے ماہر اور اس میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان الطائي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم نے کرکوک سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ خاتون کے چہرے کی سرجری کرتے ہوئے بلائی جبڑے پر موجود کینسر ٹیومر کو کامیابی سے ہٹایا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا کیونکہ یہ ٹیومر ناک کے اوپر والے حصے اور گردن تک پھیل چکا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سات گھنٹے تک جاری رہا اور ہسپتال میں موجود جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کی بدولت دوران آپریشن گردن کے اعصاب، رگوں اور شریانوں کو نقصان سے بچایا جا سکا۔ آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہے اور جلد ہی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں گذشتہ سال 2019 کے دوران مختلف نوعیت کے 8815 آپریشن کیے گئے ہیں. ان آپریشنز میں کامیابی کی شرح 98% ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس کا تمام تر کریڈٹ طبی ماہرین, سرجنز، نرسنگ سٹاف اور ہسپتال کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔ جبکہ ان آپریشنز میں کامیابی کی دوسری بنیادی وجہ جدید طبی آلات اور سہولیات کا استعمال ہے۔
جدید ترین طریقہ علاج وآلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر وان الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔

ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام (I.S.O) کے معیار کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: