جناب صافی صفا(رضوان الله تعالى عليه) کی ضریح مبارک میں نشان قبر کے طور پر لکڑی کا صندوق رکھ دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے عملے نے حضرت اثیب یمانی رضوان الله تعالى عليه (جو کہ صافی صفا کے نام سے مشہور ہیں) کی ضریح کے اندر نشان قبر کے طور پر لکڑی کا صندوق نصب کر دیا ہے۔

شعبہ ضریح سازی و ابواب کے سربراہ نا ظم الغرابی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: جناب صافی صفا (رضوان الله تعالى عليه) کی ضریح کا صندوق وہ دوسرا صندوق ہے کہ جسے ہمارے شعبے کے ماہرین اور کاریگروں نے انتہائی نفاست اور عقیدت سے تیار کیا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ جناب قاسم بن امام موسی کاظم علیہ السلام کی ضریح کا صندوق تیار کرچکے ہیں جو کہ اپنے ڈیزائن اور نقش و نگار کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔

جناب صافی صفا (رضوان الله تعالى عليه) کا صندوق قبر بورمی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے کہ جس کی اونچائی 153 سینٹی میٹر، لمبائی 219 سینٹی میٹر اور چوڑائی 149سینٹی میٹر ہے۔

ہے اس صندوق کے چاروں کونوں میں لکڑی کے ستون بھی نصب ب ہیں کہ جن میں سے ہر ستون کی لمبائی 147سینٹی میٹر اور موٹائی 12 سینٹی میٹر ہے۔

صندوق پر بنے نقش و نگار میں بارہ ستارے بہت نمایاں ہیں جبکہ انتہائی خوبصورت خطاطی میں تحریر کردہ اسماءالحسنی اور قرآنی آیات بھی اس صندوق کا حصہ ہیں۔

صندوق کی لمبائی والے حصے پر (وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ)، اور چوڑائی والے حصے پر (وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۖ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ) آیات خط ثلث مرکب میں تحریر کی گئی ہیں۔

اس صندوق کی تیاری اور اس پر نقش و نگار بنانے کے لیے سفید بلوط اور شیشم کی لکڑی بھی استعمال کی گئی ہے۔ صندوق میں استعمال ہونے والے تمام رنگ قدرتی ہیں جن میں سفید، نیلا، پیلا، سبز، کالا، جامنی، سرخ اور خاکی رنگ شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: