الکفیل منرل واٹر اور فروٹ جوسز ہماری قومی مصنوعات کا ایک نمایاں نشان ہیں

الکفیل منرل واٹر اور فروٹ جوسزمصنوعات مارکیٹ میں دستیاب باقی برانڈز کی نسبت نہایت مختصر عرصے میں عراقی صارفین کی مقبول ترین اور قابل اعتماد پروڈکٹس کے طور پر سامنے آئی ہیں جس کی بنیادی وجوہات ان مصنوعات کا اعلی معیار اور کم قیمت ہونے کے علاوہ ملکی معیشت میں معاون ہونا، مقامی صنعتوں کا فروغ اور مقامی افرادی قوت کو ملازمت کے نئے مواقع فراہم کرنا بھی ہیں.
الکفیل فروٹ جوسز مختلف اقسام اور ذائقوں میں دستیاب ہیں جن میں سنگترہ، آڑو، لیموں اور انار شامل ہیں۔ کمپنی بہت جلد عراقی صارفین کے ذوق اور پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسری اقسام اورذائقوں میں نئی فروٹ جوسزپروڈکٹس متعارف کروائے گی۔
الکفیل فروٹ جوسز تیار کرنے والی فیکٹری واسط گورنیٹ میں واقع ہے۔ یہ فیکٹری عراقی وزارت صحت اور کوالٹی کنٹرول کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معیاری اور کم قیمت پروڈکٹس تیار کر رہی ہے جس کی پیکنگ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کار طریقے سے مشینوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
جہاں تک الکفیل منرل واٹر کی بات ہے تو یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد عراقی صارفین کی پینے کے پانی کی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور صحت مند پانی فراہم کرنا ہے۔ فیکٹری کی جانب سے نیا پروڈکشن پلان شروع کیا گیا ہے جس سے ملک کے تمام حصوں میں منرل واٹر کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
الکفیل منرل واٹر ایک کامیاب مارکیٹ برانڈ ہونے کے علاوہ ایک معاشی پیداواری اور تعمیری منصوبہ ہے جو کہ ملک میں بے روزگاری کو کم کرنے اور مقامی افرادی صلاحیتوں اور توانائیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پروڈکٹس نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور ملک کے بیشتر علاقوں میں اس کے سیل سینٹرز موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: