العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (عراق؛ میرا وطن) کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن (عراق؛ میرا وطن) کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جو کل صبح سویرے النخیب کے صحرائی علاقے کے معائنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے بتایا: "اسکواڈ فورسز نے خراب اور سرد موسم کے باوجود نائٹ ویژن ڈیوائسز کہ جو راتوں کو بغیر روشنی کےنقل و حرکت کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، کی مدد سے نائٹ انسپکشنز مکمل کر لئےہیں۔
اس آپریشن کے لئے خراب موسم کا انتخاب جان بوجھ کرکیا گیا ہے، تاکہ داعش کے دہشت گرد گروہوں کو ان حالات کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملے اور صحرا ان کے لئے کبھی بھی محفوظ جگہ نہ بن سکے۔"
یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے مذکورہ بالا آپریشن کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو مکمل کیا ہے، اور جوائنٹ آپریشنز کمانڈ اور عملیات الفرات الأوسط کے اشتراک سے داعش کے دہشت گرد گروہوں اور ان کے ٹھکانوں کی تلاش میں (1750) مربع کلومیٹر صحرائی علاقے کا معائنہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: