روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جشن میلاد حضرت فاطمہ الزهراء (سلام الله عليها) کی مناسبت سے محفل کا انعقاد

جشن میلاد سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بابرکت ایام کی مناسبت اور قطب نبوت و امامت سے عقیدت اور محبت کے اظہار کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے ان ایام سعید کو منانے کے لئے مختلف پروگرامز مرتب کیے گئے ہیں۔

جشن میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو منانے کے لئے جمعۃ المبارک کی شام 20 جمادی الثانی 1441 ہجری بمطابق 14 فروری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں صحن مبارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب سعید میں ملک کے نامور قصیدہ خواں حضرات نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شان میں قصیدے اور اشعار پیش کرتے ہوئےآپ(سلام اللہ علیہا)سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ اس پر مسرت موقع پر شعراء حضرات نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں عقیدت اور محبت سے بھرپور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیے۔ اس تقریب میں ملک کے نامور قصیدہ خواں اور شعراء أحمد ماضي، احمد شاكر، مهند الحسناوي اور الملا ماهر الركابي نے شرکت کاشرف حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام کے پر ،حضرت ابا الفضل الفعل علیہ السلام کے زائرین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: