روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پوری دنیا کو حضرت فاطمہ(س) کے جشن میلاد پہ مبارک باد پیش کرتا ہے

الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام خدام کی طرف سے پوری دنیا کو حضرت فاطمہ زہراء(س) کے جشن میلاد کے پرمسرت موقع پہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔

حضرت فاطمہ زہراء(س) کی ولادت باسعادت بعثت کے پانچویں سال 20 جمادی الثانی، بروز جمعہ مکہ معظمہ میں ہوئی۔
حضرت فاطمہ زہرا(س) کے والد ماجد تاجدار رسالت ،ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی(ص) اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ بنت خویلد ہیں.
آپ کا نام فاطمہ اور القاب زہراء، سیدۃالنساء العالمین ، راضیۃ ، مرضیۃ ، شافعۃ، صدیقہ ، طاھرہ ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔
آپ کی مشہور کنیت ام الآئمۃ ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں ، یہ لقب تمام القاب میں سب سے زیادہ مشہور ہے آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاہتی تھیں ،کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحانی اور معنوی پناہ گاہ تھیں۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے جب آپ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوتی تھیں تو نبی اکرم(ص) آپ کے احترام میں کھڑے ہوجاتے آپ کی پیشانی کا بوسہ لیتے اور اپنی جگہ بٹھاتے ۔
پیغمبر اکر م صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت زہراء(س) کی عظمت و شان و شوکت کے بارے میں متعدد احادیث ارشاد فرمائیں ہیں۔
آپ﴿ ص ﴾ نے فرمایا: فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی وہ جہنمی ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے بعد اسلام کی بقا کے لئے آپ نے بہت مصیبتیں برداشت کیں اور امت کے ظلم ستم اور دیے ہوئے دکھوں کے نتیجہ میں بارگاہ ایزدی میں اپنے بابا سے جا ملیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: