العمید یونیورسٹی میں نئے سٹوڈنٹ کلب اور فٹبال اسٹیڈیم کے منصوبوں پر کام مکمل کرلیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جاری شہری اور ترقیاتی منصوبوں کے ضمن میں العمید یونیورسٹی میں نئے سٹوڈنٹ کلب اور فٹبال اسٹیڈیم کے منصوبوں پر کام مکمل کرلیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ بالا تعلیمی و تفریحی سہولیات کسی بھی یونیورسٹی کے لازمی اجزاء میں سے ہیں۔
العمید یونیورسٹی میں پرانے کلب کی جگہ نیا کلب تعمیرکیا گیا ہے جو اپنے جدید ترین ڈیزائن، تزئین و آرائش اور سہولیات کے لحاظ سے کسی بھی بین الاقوامی کلب سے کم نہیں ہے۔ اس نئے کلب سے متصل ایک تفریحی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔
جہاں تک سٹیڈیم کی بات ہے، تو یہ فٹبال کا پانچ طرفہ میدان ہےاور​​ (22 x 42) میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے جس میں ہالینڈ سے درآمد کی گئی صنعتی گھاس بچھائی گئی ہے ۔ اس پراجیکٹ کو کھیلوں سے وابستہ ایک ماہرکمپنی کے زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے اور طلباء کو کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے لیے پرانے میدان کی جگہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ق نیا سٹیڈیم فراہم کیا گیا ہے۔
یہ سہولیات یونیورسٹی کے طلباء کو مناسب تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں تاکہ وہ مثبت انداز میں غوروفکر کرتے ہوئے اپنے علمی وتحقیقی کاموں کو کو بخوبی انجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: