شیخ الکلینی سروس کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر توسیعی و ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس جو کہ بغداد کربلا روڑ پر واقع ہے میں بڑے پیمانے پر مرمت و بحالی کے ساتھ ساتھ توسیعی و ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ ترقی و بحالی کے یہ تمام تر کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے انجام دیے ہیں۔

مرمت، بحالی اور ترقی کے ان کاموں کا مقصد زائرین امام حسین علیہ السلام خصوصا زیارت اربعین کے دوران کربلا پیدل آنے والے لاکھوں افراد کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف تقاریب، سیمینارز، کانفرنسز اور کلچرل و ریسرچ سیشنز کے انعقاد کے لئے مناسب جگہ اور سہولیات کی فراہمی ہے۔

شیخ اکلینی سروس کمپلیکس میں کیے گئے ترقی و بحالی کے کام درج ذیل ہیں۔

1: کمپلیکس کے اگلے حصے کی تزئین و آرائش۔

: 2بجلی کے آلات اور دیگر اشیاء رکھنے کے لیے (8 × 6) کے سائز کے سٹور روم کی تعمیر۔

3: کمپلیکس کے انتظامی و خدماتی حصوں کی مرمت اور تزئین و آرائش۔

4: بارش کے پانی اور دھونے میں استعمال ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے کمپلیکس کے اندر، باہر اور سڑک کے ساتھ واٹر چینلز کی تعمیر اور ان کو مین سیوریج لائن کے ساتھ منسلک کرنا۔

5: نماز کی ادائیگی کے لیے (18 × 20) میٹر سائز کے کمرے کی تعمیر۔

6: ڈائننگ ہال کی فرنشنگ اور تزئین و آرائش۔

7: گرینڈ کانفرنس ہال کی توسیع۔

8: زائرین کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے واٹرٹینکس کی تعداد میں اضافہ۔

شیخ کلینی سروسز کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہوا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: