سیدۃ النساء العا لمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر ملک کے مختلف حصوں میں محافل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نے سیدۃ النساء العا لمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر ملک کے مختلف حصوں میں قائم اپنی علاقائی شاخوں کے ذریعے محافل قرآن کا انعقاد کیا۔
اس سلسلے میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں قرآن مرکز کی علاقائی شاخ کی جانب سے ایک محفل قرآن کا نعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ مثنی گورنیٹ کے علاقے الخضر میں اس پرمسرت دن کی مناسبت سے محفل قرآن منعقد کی گئی۔ امیرالمومنین حضرت حضرت علی علیہ السلام کے شہر نجف اشرف بھی اس یوم سعید کو منانے کے لئے ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ قرآن مرکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ معارف اسلامی وانسانی ی کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: