حسینی شاعر کیسے بنیں؟

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارےالخطابة الحسينيّة النسويّة ڈویژن نےخواتین کیلئے حسینی نظمیں، قصائد اور حسینی شاعری سیکھنے کے لیے خصوصی کورس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد حسینیت پر مشتمل قصائد، نظموں اور شاعری کو ترقی و فروغ دینا، انہیں جدید بنیادوں پر استوار کرنا، حسینی شاعری خصوصا نظمیں، قصیدے مرثیے اور نوحے لکھنے والے شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ کورس چھ ماہ پر مشتمل ہے جس کے دوران صرف ایک ہفتہ وار سیشن منعقد کیا جائے گا ۔ اس کورس کا پہلا ہفتہ وار سیشن بروز ہفتہ 22 فروری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی بیسمنٹ میں منعقد کیا جائے گا۔
اس کورس میں شرکت کی خواہشمند خواتین درج ذیل نمبروں پر ررابطہ کر سکتی ہیں۔

(07602346019) – (078010645244)۔
یا ڈویژن کے فیس بک پیج سے معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔ نوٹ: اس کورس کے پہلے سیشن میں نامورشاعر کرار کربلائی بھی شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: