کربلا مقدسہ کے رہائشی علاقے (جبور الحافظ) میں سڑک کی تعمیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کربلا مقدسہ کے ایک رہائشی علاقے (جبور الحافظ) کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں میں سے ایک کی بحالی اور تعمیر مکمل کر لی ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نےاہل محلہ کی جانب سے درخواست وصول ہونے ٍکے بعد فوری طور پراس شارع کی تعمیر وبحالی کا کام کیا ہے تا کہ بارشوں کے موسموں اہل علاقہ بغیر کسی پریشانی کے اس راستے کو استعمال کر سکیں۔
مذکورہ محکمے میں تعمیراتی ڈویژن کے عہدیدار انجینئر محمد مصطفیٰ شاکر التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایات پر ہم نے اس کام کے لئے ایک ورکنگ ٹیم تشکیل دی اورسڑک کا فیلڈ سروے کرنے کے بعد ہم نے اس سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔
سڑک کی مرمت اور بحالی کے لئے سب سے پہلے سڑک کی سطح کو ہموار کیا گیا اور پھر وہان موجودہ ملبہ ہٹا اور عملے نے (60 سینٹی میٹر) موٹی ریت کی تہہ بچھائی اور پھر مناسب تیاری اور پانی کے سپرے کے بعد (15 سینٹی میٹر) موٹی بجری اور سبیس کی تہہ بچھا دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: