گائیڈنس اینڈ سپورٹس کمیٹی کے وفد کا موصل میں تعینات پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے خصوصی دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹس کمیٹی کے وفد نے موصل کے آپریشنل ڈویژن میں تعینات پاپولر موبلائزیشن سن کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے خصوصی دورہ کیا۔

وفد نے نینوا گورنیٹ کے سنجار ڈسٹرکٹ میں واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کلچرل سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ثقافتی، علمی اور ترقیاتی مرکز کی جانب سے اہل علاقہ کے لیے جاری خدماتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور ان کا جائزہ لینا تھا کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جو 2014 کے دوران پیش آنے والے واقعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہاں کے شہریوں کو داعش کے قبضے کے دوران ظلم وبربریت، کٹھن حالات اور بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر محمود العراجی نے عمائدین شہر کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمائدین شہر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی اہل علاقہ کے تحفظ، سلامتی، امن، سماجی خدمات اور تعاون کے لئے کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

اہل شہر نے مرکز کی جانب سے جاری علمی، ثقافتی و سماجی خدمات کی بے حد تعریف کی اور عراق اور شام کی سرحد پر واقع اس شہر میں کہ جس کے بیشتر باشندے یزیدی، عیسائی اور کچھ مسلمان ہیں کے لئے مرکز کے عملے کی مخلصانہ اور والہانہ خد مات پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: