ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے وفد کی شمالی بابل / ضلع مسیب میں مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ملاقاتیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے وفد نے (شہداء کے خون سے وفاداری ) مہم کے ضمن میں شمالی بابل / ضلع مسیب میں مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے مظاہرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ملاقاتیں کی ہیں۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے سینئر آفیشل پروفیسر قاسم المعموريّ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس دورے کے دوران ہم نے شمالی بابل کے اضلاع المسيّب، سدّة الهنديّة اور الإسكندريّة میں شہداء کے اہل خانہ سے ان کے پیاروں کے بچھڑنے پر دلی تعزیت کی اور انہیں یہ پیغام دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور ان سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مہم عراق کے تمام صوبوں میں شہید ہونے والے مظاہرین کے لواحقین سے تعزیت، ہمدردی اور تعاون کے لیے شروع کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: