روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی جانب سےدوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پر مسرت مناسبت پر (سیرت الزہراء ، علم اور اخلاقیات کی توسیع) کے عنوان سے العمید یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری کے شیخ نصیر الطوسی ہال میں ہوا، جس کے ذریعے عبایا کی ملتزم 349 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز، العمید یونیورسٹی کےصدر، پروفیسرز،اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےڈاکٹرعباس رشيد الموسوي نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد العمید یونیورسٹی کےصدر ڈاکٹر نوارس الدھان نے تقریب سے خطاب کیا۔

دوران تقریب اس پرمسرت موقع کی مناسبت سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا کی شان میں منظوم اشعار اور قصائد پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر عبایا کی ملتزم تمام طالبات کو تحائف اور انعامات سے نواز گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: