بارش اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا جمالیاتی منظر

روضہ مبارک حضرت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی عمارتیں اسلامی فن تعمیر اور جدید طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہیں جو ہر دیکھنے والے کو اپنی جانب کھینچ لاتی ہیں۔ دنیا بھر کے فوٹوگرافرز لیے یہ مقام ہمیشہ ہی سے کشش کا باعث رہا ہے اور خاص طور پر بارش کے دوران اور بارش کے بعد یہ مقدس مقامات کسی سماوی جنت کا منظر پیش کرتے ہیں، جنہیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لئے یہاں فوٹوگرافرز اور زائرین کا رش لگ جاتا ہے۔

حیدر جاسم المنقوشی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹو گرافرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بارش کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ایک خوبصورت اور منفرد تصویر کھینچی ا جسے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہو گئی۔

جب ہم نے حیدر سے اس تصویر کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا: ایک ماہر فوٹو گرافر کو جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ اس کا وجدان یا تخیل اور بروقت پہنچنا ہے۔ جب بارش تھوڑی دیر کے لئے رکی تو میں نے ذرا سے فاصلے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دیکھا یہاں تک کہ میرے سامنے منظر بالکل صاف اور واضح تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ایک شاہکار تصویر لینے کی کوششوں میں تھا کہ جس میں بارش کے پانی پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عکس دکھائی دے اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے یہ موقع ملا اور میں نے نائٹ فوٹوگرافی میں مناسب سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے مناسب سائٹ لی اور حضرت عباس علیہ السلام کے فضل و کرم سے یہ تصویر کھینچنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تصویر کو کھینچنے کا میرا پہلا اور آخری مقصد یہ ہے کہ اس منظر میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جمالیاتی حسن کو ان سب تک پہنچانا ہے جو اس مقام اور بارش کے پانی پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عکس کے خوبصورت صورت منظر کو دیکھنے کے لیے یہاں موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ فوٹو گرافر حیدر جاسم المقنوشی الکفیل سنٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن اور میڈیا میں براہ راست براڈکاسٹنگ کے فوٹوگرافروں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے فوٹوگرافی کے فن میں مختلف ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں متعدد ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: