الکلینی سروس کمپلیکس کی ایگریکلچرل یونٹ کے تیار کردہ نئے پودے اور پنیریاں موسم بہار کی شجر کاری کے لئے تیار ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کی ایگریکلچرل یونٹ نے موسم بہار میں شجرکاری کے لیے نئے پودوں، موسمی پودوں کی پنیری، موسمی پھولوں کی پنیری اور سدا بہار پودوں اور پھولوں کی پنیری کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو مقامی موسم اورآب وہوا میں بڑھنے اور پھلنے پھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس مقصد کے لئےایگریکلچرل یونٹ کے عملے نے سارا سال ایک مقرر کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا اور اب یہ پودے اور پنیریاں موسم بہار کی شجر کاری کے لئے تیار ہیں اور موسم سرما میں لگائے جانے والے پودوں اور پنیری کی کمی کے باعث کئی نئی اقسام کے پودے بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کی نرسری(1/ 8/ 2019) میں قائم کی گئی تھی جو کہ 200 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہاں گرین ہاؤس ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے پودے اور پنیری تیار کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: