امام ہادی(ع) کمپلکس کے نام سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ

آج سے چار سال پہلے ہفتہ کی صبح 23 جمادی الثانی 1437 ہجری بمطابق 2 اپریل ، 2016 کو جشن میلاد سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرہ علیہا السلام کے پرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مہمان خانےدارُ ضيافة امام الہادی علیہ السلام کے منصوبے کا افتتاح ہوا ، جو اب تک دسیوں ہزار زائرین کی مہمان نوازی کر چکا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مدعو کئے جانے والے وفود اور شخصیات کی مہمان نوازی کرنا اور انھیں رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ پراجیکٹ (1000) مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا اور اس میں بیسمنٹ کے علاوہ آٹھ فلورز اور 100 سینیٹری یونٹس پر مشتمل ایک سینیٹری کمپلیکس ہے۔

فرسٹ فلور استقبالیہ ہال اور انتظامی یونٹس پر مشتمل ہے جبکہ باقی فلورز اپارٹمنٹس (سوئٹ) اور رہائشی کمروں پر مشتمل ہیں کہ جن کی تعداد 110 ہے۔
مضیف کی ساتویں منزل مرکزی باورچی خانے اور کھانے کے ہال پر مشتمل ہے ، جبکہ آخری منزل دو کانفرنس ہالز اور کچھ سروس یونٹس پرمشتمل ہے۔

اس منصوبے کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی طیبہ کربلا جنرل کنٹریکٹنگ کمپنی تعمیر کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: