روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی لائبریری اور دار المخطوطات کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نے ملک کی 2550 لائبریریوں کوانٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریریزکے نقشے میں شامل کیا ہے۔
سینٹر کے ڈائریکٹر مسٹر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہمیں یہ کامیابی ہالینڈ میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف لائبریریز سے باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے ایک سال بعد حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کام کے ذریعے سے ہم نے ملک کے تمام علاقوں میں موجود سرکاری، پبلک، تعلیمی اداروں کی لائبریریوں اور دیگر لائبریریوں کو شامل کیا ہے۔ ایک سال قبل 1350 کتب خانوں کو نقشے میں شامل کیا گیا تھا اور بعد میں ہم نے عراقی لائبریریوں کی کوریج میں 99 فیصد اضافہ کرتے ہوئے مزید 1200 لائبریریوں کو نقشے میں شامل کیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ جو لائبریریاں اس نقشےمیں شامل نہیں ہوسکی ہیں ان کے مالکان یا متعلقہ اتھارٹیز مصنفین کی اتھارٹی فائلز کے ذریعے اپنی لائبریریوں کونقشے میں شامل کر سکتے ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد ایک پروگرام کے ذریعے ان لائبریریوں کواپ لوڈ کر دیا جائے گا۔