الکفیل ہسپتال کی جانب سے طبی ماہرین کی خدمات کے اعتراف میں دوسرے سالانہ سمپوزیم کا انعقاد

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں آئندہ جمعہ (21 فروری ، 2020) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام ، ملک میں طبی ماہرین کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دوسرے سالانہ اعزازی سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔ گذشتہ سال یہ سمپوزیم روضہ مبارک حضرت عباس کے جنرل سکریٹریٹ کے زیراہتمام امام حسن المجتبیٰ ہال (علیہ السلام) میں منعقد کیا گیا تھا۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی انتظامیہ کے زیر اہتمام عراق میں طبی ماہرین کے اعزاز میں یہ پہلا فورم ہے کہ جو الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں منعقد کیا جائے گا کہ جس کے ذریعے عراق میں طبی ماہرین کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اس فورم کا انعقاد کے ذریعے انسانیت کے ان مسیحاؤں کی غیرمعمولی خدمات اور کوششوں کا اعتراف کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے اور انہیں یاد دلانا ہے کہ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم انسانیت کی راہ میں کی جانے والی ان کوششوں اور خدمات کی قدر کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: