قرآن انسٹیٹوٹ کے سہ ماہی رسالے الفرقان کے 16 ویں ایڈیشن کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ کے میڈیا سینٹر نے الفرقان سہ ماہی رسالے کا 16 واں ایڈیشن شائع کیا ہے۔

یہ رسالہ متنوع قرآنی وسماجی موضوعات جیسے (خاندان ، نوجوان ، قرآنی علوم ، اہل بیت اور قرآن، تاریخی واقعات) پرمشتمل ہوتا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کو قرآنی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ نیز قرآنی آراء، قرآن کے کچھ علمی معجزات اور کہانیاں بھی اس رسالے کا حصہ ہیں۔

یہ جریدہ قرآن انسٹیٹوٹ کی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے اور انھیں پرنٹ میڈیا کے ذریعے بہترین انداز میں متعارف کروانے کا اہم کام بھی کر رہا ہے اور قارئین کو انسٹی ٹیوٹ اور اس کی علاقائی شاخوں میں ہونے والی سرگرمیوں پر مشتمل معلومات کو دلچسپ اور منفرد انداز میں فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: