شعبہ شعائر حسینی کی طرف سے ڈراینگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب

بروزبدھ 24 جمادی الثانی1441 ہجری بمطابق 19 فروری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی ومواکب حسینی کی جانب سے دس سال سے کم عمر بچوں کے لئے منعقد کردہ فری اسٹوڈیو مقابلہ میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ مقابلہ ہر سال موسم احزان فاطمیہ کی ابتداء میں کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے درمیانی صحن ما بین الحرمین منعقد کیا جاتا ہے۔

فاتح بچوں کے اعزاز میں یہ تقریب التشریفات ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ حاجی ریاض نعمہ سلمان اور محکمہ تعلیم و ہائیر ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر أحمد صبيح بھی شریک تھے۔

یہ اعزاز آنے والے سالوں میں باقی بچوں کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے، جس کا مقصد بچوں کو اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کروانا، ان کے دلوں میں اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی محبت پیدا کرنا، اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ کئے جانے والے مظالم اور نا انصافیوں کو آشکار کرنا اور دنیا کو دکھانا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اھل بیت علیھم السلام سے محبت ہماری شناخت کا حصہ اور ہمارے خمیر میں شامل ہے اور ہم اس محبت کو نسل در نسل منتقل کرنے کی آرزو اورجستجو میں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: