العمید یونیورسٹی نے تین بین الاقوامی تعلیمی درجہ بندی میں شمولیت حاصل کر کےعراقی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اعلی مقام حاصل کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی نے تین بین الاقوامی تعلیمی درجہ بندی میں شمولیت حاصل کر کےعراقی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اعلی مقام حاصل کیا ہے ، اور یہ درجہ بندیاں ہیں: یونیورسٹیوں کی ہسپانوی درجہ بندی (ویبومیٹرکس) ، یونیورسٹیوں کی روسی درجہ بندی (آر یو آر) ، اور انڈونیشی درجہ بندی (گرین میٹکس) ، اور یہ کامیابی یونیورسٹی نے اپنے قیام کے بہت کم عرصے بعد جو تیس ماہ سے زیادہ نہیں ہے، کے ریکارڈ وقت میں حاصل کی ہے۔

العمید یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرمؤيّد عمران الغزالي نے الکفیل نیٹ ورک کو یونیورسٹی کی قلیل عمر کے باوجود ان درجہ بندی میں شمولیت حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا : "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ العمید یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں داخل ہونے کے وزارت کے منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام ضروری تقاضوں اور شرائط کو پورا کیا اور تیس ماہ کی ریکارڈ زمدت میں تین مشہور بین الاقوامی درجہ بندیوں میں داخل ہونے میں کامیابی ہحاصل کی۔ یہ درجہ بندیاں ہیں :

یونیورسٹیوں کے لئے ہسپانوی درجہ بندی (ویبومیٹرکس) ،

یونیورسٹیوں کی روسی درجہ بندی (RUR) ،

اور انڈونیشیا کی درجہ بندی (گرین میٹریکس) "۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "یہ درجہ بندیاں مشہور عالمی تعلیمی درجہ بندیوں میں سے ہیں جس میں متعدد یونیورسٹیاں داخلے کی خواہاں ہیں کیونکہ یہ تعلیم کے معیار اور اس کی ترقی کا ایک پیمانہ ہیں۔ انھوں نے اس بات زور دیا کہ جامعات ایسی بہترین سرگرمیاں اپنائیں جو ان کی علمی سطح اور اعلی معیار کی عکاسی کرتی ہوں اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر شائع کریں تاکہ اس درجہ بندی میں اعلی پوزیشن حاصل کرسکیں "

انہوں نے مزید کہا: " یونیورسٹی سے منسلک کالجوں اور تحقیقی اداروں کی متنوع سرگرمیوں اور سائنسی تحقیق کے ذریعہ ہم اس درجہ بندی میں یونیورسٹی کے لئے اعلی درجے کے حصول کے لئے کوشش کرتے ہیں، جو بدلے میں ہمیں اس عالمی درجہ بندی میں اول مقام حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔ "

العمید یونیورسٹی کربلا - نجف روڈ پر ستون نمبر 1238 کے قریب واقع ہے۔ یہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ ایک اہم تعلیمی سائنسی ادارہ ہے ، اور یونیورسٹی نے نجی سطح پر طب کی پہلی فیکلٹی آف میڈیسن کھولی ہے جہاں طب کے بین الاقوامی نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔
العمید یونیورسٹی جدید تعلیم کی ترقی و فروغ کے لئے بین الاقوامی سطح پر علمی و تحقیقی فورمز، ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد کے ذریعے سے ممتازعلمی اور ماہر شخصیات کی میزبانی کرتی ہے ، تاکہ ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: