الکفیل ہسپتال کی طرف سے کن ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں آئندہ جمعہ (21 فروری ، 2020) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام ، ملک میں طبی ماہرین کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دوسرے سالانہ اعزازی سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ سمپوزیم روضہ مبارک حضرت عباس کے امام حسن المجتبیٰ ہال (علیہ السلام) میں منعقد کیا جائے گا کہ جس میں مندرجہ ذیل معزز ڈاکٹرز کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
1. ڈاکٹر رئیس الان فایاد ، 1946 میں پیدا ہوئے ، کنسلٹنٹ سرجن۔
2. ڈاکٹر حسن کاظم 1938 میں پیدا ہوئے ، آرتھوپیڈکس اینڈ ٹرومیٹولوجی کے کنسلٹنٹ۔
3. ڈاکٹر سعید غدیر ، جو 1930 میں پیدا ہوئے ، کالج آف میڈیسن ، بغداد میں اینستھیسیولوجی کے ماہر اور پروفیسر ہیں۔
4. ڈاکٹر حسین سلمان رستم ، 1932 میں پیدا ہوئے ، ایک ماہر نفسیات ہیں۔
5. ڈاکٹر علی عزیز علی ، پیدائش 1947 ، کنسلٹنٹ جنرل سرجری۔
6. ڈاکٹر ثامر أحمد حمدان ، جو 1949 میں پیدا ہوئے ، میڈیسن ، آرتھوپیڈکس اور ٹرومیٹولوجی کے پروفیسر ہیں۔
7. ڈاکٹر مساعد لفتة حمزة صافي البدري ، 1944 میں پیدا ہوئے ، کان اور گلے کی دوائی اور سرجری۔
8. ڈاکٹر طارق عبد الواحد ، پیدائش 1945 ، کنسلٹنٹ نیورو سرجن
9. ڈاکٹر امجد نیازی 1936 میں پیدا ہوئے ، جو صحت عامہ اور فیملی میڈیسن کے ماہر ہیں۔
10۔ ڈاکٹر سبحان الملّاح ، جو 1925عراق میں پیدا ہوئے ، یورولوجسٹ
11. ڈاکٹر سعید غدیر رمضان ، 1931 میں پیدا ہوئے ، کالج آف میڈیسن ، بغداد میں اینستھیسیولوجی کے ماہر اور پروفیسر ہیں۔
12. ڈاکٹر خليفة الشرجي ، ماہر امراض جلد۔
13. ڈاکٹر ولید مصطفی ، سینے اور قلبی سرجری کے ماہر۔
14. ڈاکٹرسمير حسن عبّود ، اعصابی نظام اور ریڑھ کی ہڈی کے ماہر.
15. ڈاکٹرمازنة الشكرجي ،ماہرامراض نسواں۔
اس فورم کا انعقاد کے ذریعے انسانیت کے ان مسیحاؤں کی غیرمعمولی خدمات اور کوششوں کا اعتراف کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے اور انہیں یاد دلانا ہے کہ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم انسانیت کی راہ میں کی جانے والی ان کوششوں اور خدمات کی قدر کرتے ہیں۔
پہلے سال فورم کی سرگرمیاں جاننے کے لئے (یہاں کلک کریں)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: