روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف ہر جمعرات اور جمعہ کو 7000 سے زیادہ کھانے زائرین کی خدمت میں پیش کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف زائرین کو مسلسل خدمات مہیا کررہا ہے اور ہر جمعرات اور جمعہ کو ان خدمات میں دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے ، کیونکہ بڑی تعداد میں زائرین کربلا مقدسہ آتے ہیں ، جن میں سے کچھ زائرین مختلف اوقات میں پیش کردہ کھانے کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کو تبرکا کھاتے ہیں اور اسے اپنے لئے باعث شرف قرار دیتے ہیں۔
میزبان ریستوراں کا عملہ ہر ہفتے جمعرات کے روز صبح کے اوقات سے ہزاروں کھانوں کی تیاری کے لئے کام کرتا ہے ، جوس اور پھلوں کے علاوہ اوسطا 7000 سے زیادہ کھانے یا فاسٹ فوڈ یا سنیکس مضیف سے متصل بیرونی ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کے ذریعے ایک منظم طریقے سے زائرین میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔
کھانے کی تقسیم کے لئے مخصوص اوقات مقرر ہیں ، پہلی بار نماز ظہرین کے بعد دوپہر کے کھانے کا دورانیہ ہوتا ہے اور زائرین کو ریسٹورنٹ کے ڈائینگ ہالز میں کھانا پیش کیا جاتا ہے۔
پھر سہ پہر کے اوقات میں کچھ ریفریشمنٹس ، جوسز اورسنیکس زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں اوربعض دفعہ زائرین کو پھل اور پیسٹریز بھی پیش کی جاتیں ہیں۔
شام کو نماز مغربین کے بعد ریسٹورنٹ کے ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کے ذریعہ ایک منظم انداز میں زائرین کو رات کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کا عملہ روزانہ قمر بنی ہاشم کی زیارت کے لئے آنے والے دسیوں ہزاروں ملکی وغیرملکی زائرین کو مسلسل خدمات فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: